اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمرشل مارکیٹوں سے تجاوزات کو ہٹایا نہ جا سکا

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود کمرشل مارکیٹوں سے تجاوزات نہ ہٹائی جا سکیں۔

شہر کی کمرشل مارکیٹوں، خاص طور پر اُردو بازار، گنپت روڈ، لوہاری اور بھاٹی گیٹ کے اطراف سے تجاوزات نہ ہٹائی جا سکیں، ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کے باعث نہ صرف شہری خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اردو بازار اور گنپت روڈ پر کتابوں کے سٹالز فٹ پاتھوں پر پھیل چکے ہیں، جس کے باعث پیدل چلنے کی جگہ محدود ہو گئی ہے، اسی طرح لوہاری اور بھاٹی گیٹ کے اطراف بھی تجاوزات نے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کر دی ہے بلکہ فٹ پاتھ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سڑک پر چلنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جو حادثات کا خطرہ بڑھا رہا ہے۔

تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے، کئی بار ہدایات جاری ہونے کے باوجود باقاعدہ کارروائی نہیں کی گئی، جس سے تاثر ملتا ہے کہ ادارے مکمل طور پر بے بس یا غیر سنجیدہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے