اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں 2 لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا عمل شروع

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے گزشتہ چار سالوں کے بعد شہر بھر کی 2 لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ای ٹینڈرنگ، ٹیکنیکل تخمینہ اور ورک ایوارڈ فنانشل بولی کے مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور شہر کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد بند سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ روشن کرنے کیلئے ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اس بات کا اعلان کیا کہ لائٹس کی مرمت کا باقاعدہ آغاز ستمبر 2025 سے ہو جائے گا، جس کے بعد لاہور کی گلیاں اور شاہراہیں ایک نئی روشنی میں ڈوب جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق سٹریٹ لائٹس کی مرمت کیلئے 6 زونوں میں 76 کروڑ روپے کی نئی لائٹس حاصل کی جائیں گی، ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ سے زائد بند پوائنٹس کی خریداری کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔

ان تمام اقدامات سے شہر بھر کے لاکھوں مکینوں کو فائدہ پہنچے گا اور لاہور کی سڑکوں کی روشنی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے