اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کی کامیابی، گردے کے کینسر میں مبتلا بچے کی جان بچ گئی

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) سیف سٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بینک نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، جس کے تحت گردے کے کینسر میں مبتلا بچے کو بروقت خون کی فراہمی سے معصوم کی جان بچا لی گئی۔

چلڈرن ہسپتال سے ایک شہری  نے ایمرجنسی 15 پر کال کی اور فوری خون کی درخواست کی، کال کرنے والے  نے بتایا کہ اس کا بچہ آئی سی یو میں زیر علاج ہے اور خون کی فوری ضرورت ہے۔

سیف سٹی آفیسر  نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی بلڈ بینک کے ڈیٹا بیس سے مطلوبہ خون کے ڈونر کی تلاش کی اور ڈولفن فورس آفیسر راحیل نے بروقت خون عطیہ کیا۔

اس بروقت اقدام کے نتیجے میں گردے کے کینسر میں مبتلا ننھے صمصام کی جان بچا لی گئی، بچے کے والد نے سیف سٹی کے بروقت اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کا ورچوئل بلڈ بینک میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں بغیر چھٹی کئے 24 گھنٹے مدد فراہم کرتا ہے تاکہ ضرورت مندوں کی فوری مدد کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے