اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں انسدادِ ڈینگی مہم، سپرے کا عمل جاری

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور انسداد ڈینگی مہم کے تحت سرویلنس اور تدارک کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں یہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، ڈپٹی کمشنر  نے حال ہی میں تحصیل نشتر کا دورہ کیا جہاں انہوں  نے ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ چیف آفیسر ایم سی ایل، اے ڈی سی جی اور سی ای او ہیلتھ بھی موجود تھے، جنہوں  نے انہیں انسدادِ ڈینگی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر لاہور  نے اٹاری دربار روڈ، یوسی 242 اور ان کے اطراف کے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں لاروا ملنے پر فوری طور پر تلفی کی کارروائی شروع کر دی گئی، انہوں  نے سخت ہدایات جاری کیں کہ تمام الائیڈ محکمے انسداد ڈینگی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی اپنائیں اور ڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں  نے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ہم ڈینگی کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے