19 Aug 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔
بابراعظم امریکا سے براستہ دبئی اور پھر لاہور پہنچے، انہوں نے ٹرینیڈاڈ سے واپسی پر چند روز امریکا میں قیام کیا جس کے بعد وطن واپس پہنچنے پر بابر اعظم کو ایئرپورٹ پر لینے کے لیے ان کے بھائی اور کزن پہنچے۔
واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے سکواڈ کے اراکین گروپس میں پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم کو 3 ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
