(ویب ڈیسک) پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر ثانیہ خان کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔
تصویر کی بنیاد پر بھارتی میڈیا نے تبصرے شروع کر دیے اور سابق ویمن کرکٹر ثانیہ خان کو بھارتی میڈیا نے نہ پہچانتے ہوئے فین قرار دے دیا۔
ثانیہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویرات کوہلی اور اپنے ساتھی کوچ کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کی تھیں۔ ثانیہ خان کو یہ تصاویر لارڈز میں انڈور ٹریننگ کے دوران بنانےکا موقع ملا۔
ثانیہ خان کا کہنا تھا کہ لارڈز پہنچنا اتنا آسان سفر نہیں، اب مجھے کوچنگ کا موقع مل رہا ہے، لارڈز پہنچنے پر دیکھیں میری کس سے ملاقات ہوگئی۔
ثانیہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے تین سال کے دوران انگلینڈ میں کوچنگ کورسز کیے ہیں، اب میں لارڈز کی کوچنگ ٹیم میں شامل ہوں، یہاں گرلز کرکٹرز کے ساتھ کام کروں گی۔
ثانیہ خان نے بتایا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی،لارڈزمیں نیٹ سیشن کے لیے ویرات کوہلی آئے تھے تو اس دوران ان کے ساتھ تصویر بنائی۔
خیال رہےکہ ثانیہ خان خان نے 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ثانیہ خان کچھ عرصے قبل انگلینڈ منتقل ہو گئی تھیں۔
