اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار عمران اشرف کی فلم ’اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا‘ کا ٹریلر ریلیز

18 Aug 2025
18 Aug 2025

(لاہورنیوز) مقبول اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف کی آنے والی کینیڈین بھارتی پنجابی فلم ’اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا‘ کا ٹریلر ریلز ہوگیا، فلم 22 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گے۔

دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ کے میزبان عمران اشرف مذکورہ کینیڈین بھارتی پنجابی فلم سے قبل متعدد پاکستانی فلموں میں کام کر چکے ہیں، تاہم وہ پہلی بار کسی غیر ملکی فلم میں نظر آئیں گی، فلم کی زیادہ تر کاسٹ کینیڈین نژاد بھارتی اداکاروں پر مشتمل ہے، تاہم اس میں دیگر پاکستانی پنجابی اداکار بھی نظر آئیں گے۔

اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا‘ میں عمران اشرف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی ہدایات روپن بال دیں گے جب کہ اس میں بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار جیسی گل بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں رنجیت باوا، مینڈے ٹکھڑ، سپنا پبی، نمال رشی، ناصر چنیوٹی اور نوپریت بانگا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کے ٹریلر سے کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی نوجوان طلبہ کے گرد گھومتی ہے، رومانٹک کامیڈی فلم کے ٹریلر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے اور فلم کی ٹیم نے اسے 22 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

فلم کی زیادہ تر ٹیم کینیڈین نژاد بھارتیوں پر مشتمل ہے، اسی لیے فوری طور پر بھارتی ہندوؤں نے اس میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر اعتراض نہیں کیا، ممکنہ طور پر مذکورہ فلم کو بھی بھارت کے بغیر دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے