(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ صائمہ نور کی بولڈ لباس میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق صائمہ نور کی ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جن میں اداکارہ کو نیلے ٹراؤزر اور ہلکی سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ڈانس کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔
پس منظر سے لگتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی فلم کی شوٹنگ کی ہے اور فلمی گیت پر صائمہ کا رقص فلم بند کیا جا رہا ہے تاہم واضح نہیں کہ فلم کون سی ہے۔اس وائرل ویڈیو میں ہیش ٹیگز میں سے ایک ’عشقِ لاہور‘ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صائمہ کا کوئی نیا پروجیکٹ ہے جو جلد منظرِ عام پر آئے گا۔
تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا پروڈکشن ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صائمہ نور کی عمر اب رقص اور بولڈ مناظر کے لیے موزوں نہیں رہی، انہیں صرف معیاری اداکاری پر توجہ دینی چاہیے۔
