اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر کی صحت یابی کے بعد ایک بار پھر شوبز میں واپسی

17 Aug 2025
17 Aug 2025

(ویب ڈیسک)اداکارہ صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے واقعے کے دو ہفتے بعد اپنے کام پر واپسی کا اعلان کردیا۔

صبا قمر یکم اگست کو شوٹنگ کے دوران دل میں تکلیف کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھیں، جنھیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی تھی۔اس واقعے کے بعد صبا قمر نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے اطمینان دلایا تھا کہ وہ جلد ہی کام پر واپس آ جائیں گی۔ اپنی اسٹوریز میں انہوں نے بتایا کہ یہ صحت کا مسئلہ دراصل صدمات، دل شکستگی اور دیگر ذہنی دباؤ کا نتیجہ تھا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی صدمے یا تکلیف دہ واقعے کو دل میں دبائے رکھنے کے بجائے اس کا اظہار کریں۔تاہم اب اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تقریباً دو ہفتے بعد اپنے نئے منصوبے پر کام شروع کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’میں نئے پروجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہوں اور ہمیشہ کی طرح اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ ابھی وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہیں، لیکن ان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔صبا قمر نے اپنے مداحوں کی دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا، اگرچہ انہوں نے اپنے نئے منصوبے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے