اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری کی پہلی شادی پر کتنے اخراجات ہوئے تھے؟سینئر اداکارہ نے ماضی سے پردہ اٹھادیا

17 Aug 2025
17 Aug 2025

(ویب ڈیسک)معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی شادی محض ایک ہزار روپے میں ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کے جشنِ آزادی شو میں گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کی شادی 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی جو اس وقت سرکاری ملازم تھے اور ان کی تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی میں نہ زیورات بنے،نہ بڑی تقریب ہوئی بلکہ ان کے والد نے داماد کو گاڑی بیچ کر زیورات بنانے یا قرض لے کر ولیمہ کرنے سے بھی منع کردیا۔ بشریٰ انصاری کے مطابق ان کی شادی ایک سوٹ، ایک پرس اور صرف ایک ہزار روپے میں مکمل ہوئی جس سے شوہر پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑا۔

انہوں نے نوجوان نسل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال زندگی کے لیے سادگی ہی بہترین راستہ ہے، نمودونمائش کی شادیوں سے نہ صرف گھر ٹوٹتے ہیں بلکہ قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری کی شادی 36 سال بعد ختم ہوئی، جس سے ان کی دو بیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں۔ مئی 2023 میں اداکارہ نے دوسری شادی کا بھی اعتراف کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے