اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جوا ایپس پروموشن کیس:ڈکی بھائی کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

17 Aug 2025
17 Aug 2025

(ویب ڈیسک) ضلع کچہری لاہور میں مشہور یوٹیوبرسعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپس کی پروموشن اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے معروف وکیل زین علی قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔

سعدالرحمن کے خلاف مقدمہ نمبر 196/2025 درج ہے جس میں پیکا ایکٹ کی دفعات 13، 14، 25 اور 26 شامل کی گئی ہیں جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420 اور 294-بی بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم قماربازی کے فروغ میں ملوث رہا اور اس نے مختلف جوا کھیلنے والی ایپس کو ویڈیوز کے ذریعے پروموٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے اہم شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے