اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش سے منتظر ہیں وہیں آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے جعلی ٹکٹ مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو گروپ سٹیج کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹکٹوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض جعلی ویب سائٹس نے اس میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

ایک آن لائن تلاش سے معلوم ہوا کہ کئی ویب سائٹس جو بعض اوقات سرچ انجنز پر سپانسرڈ لنکس کے طور پر نظر آتی ہیں مہنگے داموں جعلی ٹکٹ فروخت کر رہی ہیں، ایک ویب سائٹ پر صرف ایک ’وی آئی پی‘ پاس 11 ہزار درہم سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ’جنرل ایڈمیشن‘ ٹکٹ کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے متعدد بار شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ یا لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے