اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹرینیڈاڈ: ون ڈے سکواڈ کا آپشنل ٹریننگ سیشن، کھلاڑیوں کی بھرپور نیٹ پریکٹس

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز) قومی ون ڈے سکواڈ نے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کوچز کی زیر نگرانی آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جہاں کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران باؤلرز اور بیٹرز نے تین گھنٹے تک بھرپور مشقیں کیں جبکہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی شرکت کی تاکہ میچ سے قبل اپنی فٹنس اور مہارت کو بہتر بنایا جا سکے، سکواڈ کا یہ سیشن آئندہ میچ کی تیاریوں کا اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کا ون ڈے سکواڈ فلوریڈا سے ٹرینیڈاڈ پہنچا جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو تروبہ (ویسٹ انڈیز) میں کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی جسے پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے