اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کا اعلان کر دیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور تمام کیٹگریز میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کی نمبر ون بولر سعدیہ اقبال کو کیٹگری "اے" میں شامل کیا گیا ہے، ان کے ساتھ فاطمہ ثنا، منیبہ علی اور سدرہ امین بھی کیٹگری اے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

کیٹگری "بی" میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کیٹگری "سی" کا واحد کنٹریکٹ رامین شمیم کو دیا گیا ہے۔

کیٹگری "ڈی" میں 10 کھلاڑی شامل ہیں جن میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر کے نام شامل ہیں۔

پی سی بی نے اس بار ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز کے لیے "ایمرجنگ کیٹگری" بھی متعارف کرائی ہے جس میں نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے