اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان، آئرلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

06 Aug 2025
06 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورے پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف رہی۔

سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں تاکہ حریف ٹیم کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے شائقین کرکٹ بے چینی سے منتظر ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی جبکہ میزبان ویمنز ٹیم گیبی لیوس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے