31 Jul 2025
(لاہور نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بانی کشمیر سردار ابراہیم خان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
سردار ابراہیم خان کی برسی پر اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ قرارداد الحاق پاکستان کے معمار کو قوم کا سلام، پونچھ بغاوت کے ہیرو، سردار ابراہیم نے آزادی کشمیر کا سفر شروع کیا، وہ آزاد کشمیر کے پہلے صدر، تحریک آزادی کا ہراول دستہ، غازی ملت ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کا ہر ورق سردار ابراہیم کی قربانیوں سے روشن ہے، غازی ملت کا خواب مکمل آزاد کشمیر تھا، 31 جولائی کشمیری قوم کے عظیم سپوت کی یاد میں ہر سر جھکتا ہے تاہم سردار ابراہیم خان وہ چراغ جو آج بھی مشعل راہ ہے۔
