29 Jul 2025
(لاہور نیوز) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروا دی۔
نئی پالیسی کے مطابق 25-2024 سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لازم ہونگے، سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لیں گے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئے بھی فٹنس ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔
پہلی دفعہ پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا، تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہو گا۔
