اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(لاہورنیوز)پاکستان نے عالمی جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت لیے، قومی جونیئر ٹیم نے اپنے افتتاحی گروپ میچ میں برازیل کے بعد کویت کو بھی بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔

مصر کے شہر نیو قاہرہ میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپین شپ کے پہلے روز پاکستان نےگروپ ایف میں اپنے دونوں لیگ میچز جیت لیے،پہلے مقابلے میں برازیل کے خلاف کسی دقت کے بغیر 0-3 سے فتح حاصل کی۔

پاکستان نے بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں کویت کے خلاف بھی 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی، پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اور عبیداللہ شامل ہیں، راؤ عاطف کامران منیجر اور فراز محمد کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

پاکستان کا تیسرا اور آخری گروپ میچ پیر کو فرانس سے طے ہے، فرانس نے اپنے پہلے میچ میں کویت کو 0-3 سے مات دی ہے اور کویت کو دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے