
26 Jul 2025
(لاہور نیوز) ناراض بیوی کو منانے کیلئے مبینہ طور پر خود سوزی کرنے والا شخص دم توڑگیا۔
فیکٹری ایریا کے علاقے میں بیوی سے ناراضگی پر شوہر نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی تھی، مبینہ خود سوزی کرنے والا رفاقت 80 فیصد جھلس گیا تھا، رفات نے سسرال کے گھر کے باہر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
مبینہ طور پر خود سوزی کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔