اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو 74 رنز سے ہرا دیا

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 74 رنز سے شکست دے دی تاہم بنگلادیش نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

شاہینوں کی جانب سے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 104 رنز بنا سکی، بنگلادیش کے سیف الدین 35 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 63 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے صائم ایوب نے 21، محمد حارث نے 5، حسن نواز نے 33، حسین طلعت نے ایک ، محمد نواز نے 27 اور فہیم اشرف نے 4 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سلمان علی آغا 12 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کو دو ایک سے اپنے نام کرلیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے