اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آن لائن سسٹم تاخیر کا شکار، پراپرٹی ٹیکس وصولی شروع نہ ہو سکی

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق آن لائن سسٹم میں اپگریڈیشن کے باعث پراپرٹی ٹیکس کے چالانز کا اجرا تاحال ممکن نہیں ہو سکا جس کے سبب ٹیکس کی وصولی شروع نہیں ہو پائی۔

گزشتہ سالوں میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی ہر سال کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جاتی تھی اور عام طور پر پہلے ماہ میں 4 سے 5 ارب روپے کی وصولی ہو جاتی تھی، اس سال حکومت نے ہدف میں اضافہ کیا ہے اور یونٹس کی تعداد بھی 18 لاکھ سے بڑھ کر 24 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

موجودہ مالی سال کے لئے ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے باوجود چالانز کا اجرا تاحال نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے شہریوں کو ادائیگی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا ہدف بڑا ہے اور 30 ستمبر تک رعایتی پریڈ میں 50 فیصد زائد پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کی توقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں ہفتے سے چالاننگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، جس سے شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے