اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کی اونچی اڑان، 595 روپے فی کلو بکنے لگا

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہور نیوز) مہنگائی مافیا نے ایک بار پھر غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر برقرار ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 260 روپے تک پہنچ ، انڈوں کی پیٹی اب 7 ہزار 680 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی 300 روپے فی کلو، شملہ مرچ 180 روپے جبکہ اروی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں، سیب 650 روپے، آڑو 380 روپے اور آم سندھڑی 320 روپے فی کلو کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قیمتوں کو قابو میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے