اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نجی ایئرلائن کی غفلت: لاہور سے کراچی جانیوالے مسافر کو جدہ پہنچا دیا

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(لاہور نیوز) نجی ایئر لائن کی غفلت سامنے آگئی، لاہورسےکراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، ڈومیسٹک پرواز کی جگہ مسافر کو انٹرنیشنل فلائٹ میں بٹھا کر سعودی عرب کے شہر جدہ میں اتار دیا۔

 پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےکراچی جانے والےمسافر کےجدہ پہنچنے کانوٹس لےلیا، لاہور ایئرپورٹ منیجر نےنجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، ایئر پورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ کراچی کےمسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپرواہی ہے، ایئرپورٹ منیجر  نے اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کےخلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔

مسافر نے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2طیارے لگےہوئےتھے،طیارے میں سوارہونےکےبعدایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی، ایئر ہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتاتیں غلط طیارے میں آگیا ہوں۔

میرے پاس پاسپورٹ اور ویزہ بھی نہیں تھا، 2 گھنٹے بعد میں نے کہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی، میری بات سن کر پورا عملہ پریشان ہو گیا اور کہا آپ کی غلطی ہے، عملے کو شکایت کی تو مجھے ہی غلطی کا ذمہ داری ٹھہرا دیا گیا، میں  نے کہا کراچی پہنچائیں تو کہا دو تین دن لگیں گے، مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے اس کی انکوائری کرےگی۔

مسافر کے احتجاج اور پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے نوٹس لینے کے بعد مسافر کو ایئر لائن  نے واپس جدہ سے لاہور جانے والے جہاز میں بٹھا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے