
10 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے پوری طرح تیار رہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں کنٹرول رومز اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز مکمل فعال ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔