
09 Jul 2025
(لاہور نیوز)لاہور میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران واہگہ زون میں 4 غیر قانونی خستہ حال عمارتیں سربمہر کردی گئیں،چاروں عمارات کی انسپیکشن کے بعد بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی و خستہ حال تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،شہرکو غیر قانونی عمارتوں سے پاک بنائیں گے، بلا تفریق آپریشنز کئے جائیں گے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ بلڈنگ بائی لاز کی سختی سے عملداری ہوگی،غیر قانونی و خستہ حال تعمیرات شہری منصوبہ بندی کے لیے خطرہ ہیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔