
09 Jul 2025
(لاہورنیوز) مون سون کا دوسرا سپیل، آج اور کل لاہور میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ رات سے اب تک سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔