
09 Jul 2025
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ بھر میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولیات سے استفادہ کیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 50 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، گزشتہ ہفتے میں 43 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر لائسنس بنوائے۔
44ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، گزشتہ ہفتے میں 1100 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے گئے۔
رواں ماہ 25 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔