اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں: علیمہ خان

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ سب تحریک پر فوکس کریں، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی کا کہنا تھا پاکستانی اپنی آزادی اور رول آف لا کے لیے کھڑے ہوں، بانی نے کہا سب ظلم کے خلاف کھڑے ہوں، ہم بھی تحریک میں ساتھ نکلیں گی۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ اپنےعہدوں سےہٹ جائیں، بانی نے مذاکرات سےمتعلق کوئی بات نہیں کی، بانی کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق پلان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے بیٹے سلیمان اور قاسم امریکا میں پاکستان میں انسانی حقوق کا معاملہ بھی اٹھائیں گے، بانی نے تحریک چلانے کا کہہ دیا ہے، جب بھی تحریک شروع ہوتی ہے تو فضول باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا سارے دروازے بند ہوگئے، اب صرف تحریک راستہ ہے، تحریک کو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ لیڈ کرے گی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ تحریک کی تاریخ دے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے