
(لاہور نیوز) حج 2026 کیلئے عازمین کی لازمی رجسٹریشن میں ایک دن باقی رہ گیا۔
عازمین حج کی رجسٹریشن کا کل بدھ 9 جولائی کو آخری روز ہے، ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق دو لاکھ پاکستانیوں نے آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی، حج 2026 کے رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں سے کروائی جا سکتی ہے۔
عازمین، حج رجسٹریشن گھر بیٹھے آن لائن بھی کرا سکتے ہیں، حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی، حج 2026 کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے کیونکہ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔
حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے، حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے، حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔
حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا تاہم رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔