اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سال 2023 کے بعد پاکستانیوں کے یورپ میں سیاسی پناہ لینے میں کمی

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی یورپی ممالک میں سیاسی پناہ لینے کی درخواستوں کی شرح میں کمی آئی ہے، 2023 میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سیاسی پناہ کیلئے اپلائی کیا تھا۔

پاکستانیوں کے سیاسی پناہ (اسائلم) کیلئے اپلائی کرنے کے ٹرینڈ میں 2020 سے اضافہ دیکھا گیا۔

یورپی یونین کی اسائلم رپورٹ 2022 کے مطابق پاکستان شہریوں نے اپریل 2022 تک سیاسی پناہ کی 25 ہزار درخواستیں دی تھیں جو کہ 2021 اور 2020 سے کہی زیادہ تھیں، تاہم اس ٹرینڈ میں مزید اضافہ 2023 میں ہوگیا، 2023 میں 30 ہزار 440 افراد نے عالمی حفاظت کی درخواستیں دی تھیں جس میں 2024 میں کمی واقع ہوئی۔

یورپی یونین کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے درمیان 28 ہزار پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں، 2023 کے دوران ماہانہ 3400 درخواستیں پاکستانیوں نے جمع کرائی تھیں تاہم اکتوبر 2024 کے دوران یہ ماہانہ شرح 1900 درخواستوں پر آئی۔

پاکستانیوں کی جانب سے اٹلی میں سب سے زیادہ درخواستیں دی جا رہی ہیں اس کے بعد فرانس، گریس اور جرمنی میں دی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 تک یورپی یونین ممالک نے صرف 20 ہزار درخواستوں پر فیصلہ دیا جس میں صرف 12 فیصد لوگوں کو ریفیوجی کا سٹیٹس دیا گیا، اکتوبر 2024 تک مختلف ممالک کے ساتھ 34 ہزار فیصلے التوا کا شکار ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے