04 Jul 2025
(لاہور نیوز) عاشورہ کیلئے گھروں کو جانے والے ہجوم کے سبب لاہور کے لاری اڈے کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر بھی گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ ٹرینوں میں مسافروں کا ہجوم اس قدر بڑھا کہ لوگ بوگیوں کی چھتوں پر چڑھ کر گھروں کو روانہ ہوئے۔
آج شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بھی بوگیاں مسافروں کیلئے کم پڑ گئیں اور مسافر گھروں تک پہنچنے کیلئے بوگیوں کی چھت اور انجن پر سوار ہو گئے۔
لاثانی ایکسپریس نارووال سے ہو کر سیالکوٹ جاتی ہے، آج روانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں معمول کے مطابق صرف تین تھیں جبکہ مسافروں کی تعداد 10 بوگیوں کے برابر تھی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ کو بار بار شکایات درج کروائیں لیکن بوگیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔
