اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) 8 محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 58 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، صرف لاہور میں 3600 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، آج لاہور میں 86 عزاداری کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جبکہ 416 مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے، صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1365 جلوس اور 3940 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق سکیورٹی امور میں 27 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت طے شدہ راستوں اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہو گی، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں اور دیگر ذرائع سے تمام سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، سکیورٹی امور پر سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو فورس اور دیگر فیلڈ فورسز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور  نے ہدایت کی کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع کے کنٹرول رومز کو سینٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے