03 Jul 2025
(لاہور نیوز) وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے پانڈو سٹریٹ، جین مندر اور انارکلی کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی جانب سے امام بارگاہوں کے دورہ کے دوران اے سی سٹی رائے بابر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر میاں مرغوب احمد نے جلوس کے روٹس پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

