02 Jul 2025
(لاہور نیوز) شادباغ، رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا بچہ ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق 12 سالہ بچہ میاں منشی ہسپتال میں جاں بحق ہوا ہے تاحال اسکی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس نے کارروائی کے پیش نظر لاش کو مردہ خانے بھجوا کر بچے کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لواحقین کی تلاش کیلئے ملحقہ آبادیوں کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوپہر کے قریب رنگ روڈ پر سڑک پار کرتا بچہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آیا اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پر وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
