(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹر کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے حصول کیلئے ڈیمانڈ نوٹس میں11 ہزار روپے تک اضافہ ہو جائے گا، سنگل فیز کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت10 سے بڑھ کر 21 ہزار روپے تک ہونے کی توقع ہے، عام سنگل فیز میٹر کی قیمت 5 ہزار ،اےایم آئی کی قیمت 16ہزار روپے تک ہوگی، سنگل فیز اے ایم آئی میٹر کی قیمت کی وجہ سے صارفین کو اضافی قیمت اداکرنا ہو گی۔
وزارت پاور ڈویژن نے تمام تقسیم کارکمپنیوں میں سٹیٹک میٹرز لگانے پر پابندی عائد کی، لیسکو رواں مالی سال کے دوران اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی خریداری کرے گی، اےایم آئی میٹرز کی خریداری کرنے سے ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل تھری فیزمیٹر کے ڈیمانڈ نوٹس میں50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔
