(لاہور نیوز) بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یٰسین خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے سیف سٹی کے عوامی فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی، صدر سندس فاؤنڈیشن کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات اور ورچوئل بلڈ بینک کا تفصیلی دورہ بھی کرایا گیا۔
صدر سندس فاؤنڈیشن نے سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دے دیا، ورچوئل بلڈ بینک کی آگاہی کیلئے سیف سٹی اور سندس فاؤنڈیشن کی مشترکہ آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر سیف سٹی اور سندس فاؤنڈیشن کے درمیان بلڈ ڈونرز کی معلومات کو سیف سٹی ڈیٹا بیس سے منسلک کرنے پر اتفاق ہوا۔
بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یٰسین خان نے سیف سٹی میں دی جانے والی مفادِ عامہ کی جدید سہولیات اور خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں خون کے حصول کیلئے 15 پر کالز کا سلسلہ جاری ہے، فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، انسانیت کی خدمت کیلئے سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک 24/7 مدد اور رہنمائی میں مصروفِ عمل ہے۔
