02 Jul 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئر کارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا۔
ایئرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے نرخ جاری کئے گئے ہیں۔
پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ایئر کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔
