02 Jul 2025
(ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کو تنخواہیں صرف ڈیجیٹل طریقے سے ہی دی جائیں گی، حکومتِ پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے چیک اور کیش کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی بند کر دی ، صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے ذریعے ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کو 1 ستمبر 2025 سے تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کے لئے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہو گی۔
تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیو میٹرک پلیٹ فارمز سے ہو گی۔
