02 Jul 2025
(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ، سیکٹر بی ٹو کی رہائشی 38 سالہ سائرہ مصطفیٰ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی، خاتون 28 جون کی صبح 11 بجے گھر سے نکلی، تاحال نہیں لوٹی۔
سی سی ٹی وی میں خاتون ٹاؤن شپ کی ایک سڑک سے گزرتی دکھائی دیتی ہے, اہل خانہ کے مطابق خاتون سائرہ کا ذہنی توازن کچھ عرصہ سے ٹھیک نہیں۔
پولیس نے خاتون کے شوہر غلام مصطفیٰ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں خاتون کی تلاش کی جا رہی ہے۔
