اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، باپ اور بیٹا ہلاک

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کا مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کاہنہ میں سی سی ڈی کو دو موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی، جس پر ٹیم  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  دو ملزمان زخمی ہوئے جو کہ بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان میں  55 سالہ فضل الرحمان، 25 سالہ امیر عباس شامل ہیں، دونوں ہلاک ہونے والے افراد موٹر سائیکل پر وارداتیں کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔

سی سی ڈی ذرائع  نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان باپ اور بیٹا ہیں، جو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے