اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہو گئے، بانی کو مائنس کیا جا رہا ہے: علیمہ خان

01 Jul 2025
01 Jul 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 26 ویں ترمیم پر بات کی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ چوری کے ووٹوں سے بیٹھے ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میڈیا کی آواز بند کر دی گئی ہے، اب 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے، آہستہ آہستہ عوام کی آواز بند کر دی ہے، غلامی کے نظام سے بہتر ہے زندگی جیل میں گزاریں۔

علیمہ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 اراکین کو بین کر دیا گیا، ہم بانی کی ہر تحریک میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے