اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس کی جانب سے ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری

01 Jul 2025
01 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 23 لاکھ 45 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ رقم مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے علاج کیلئے دی گئی ہے تاکہ وہ بہتر طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی کانسٹیبل ذکا اللہ کو چھاتی کے مرض کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے فراہم کئے گئے، شہید ٹریفک اسسٹنٹ لیاقت علی خان کی بیوہ کو جگر کی موذی بیماری کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی محمد شاہد علوی کو دل کے عارضے کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے، جبکہ دفتری محمد ارشاد کو آنکھوں کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے۔

اس کے علاوہ کارپورل تصور عباس کو گردے کی بیماری کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے، سب انسپکٹر مبشر علی اور محمد اسلم کو ایک، ایک لاکھ روپے علاج کی مد میں جاری کئے گئے، کانسٹیبل محمد رمضان اور ڈرائیور کانسٹیبل صفدر ضمیر کو بھی فی کس ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔

اسی طرح اے ایس آئی جاوید اختر، کانسٹیبل عبدالرؤف اور ڈرائیور کانسٹیبل یاسر سہیل کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 5 ہزار روپے دیئے گئے، اے ایس آئی افتخار احمد، نعیم عباس، محمد جاوید اور کانسٹیبل جاوید اقبال کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور صحت کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی اس کوشش کو پولیس اہلکاروں کیلئے ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو ان کے اعتماد اور اطمینان میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے