29 Jun 2025
(لاہور نیوز) دوستی چھوڑنا جرم بن گیا، دو ٹک ٹاکرز، سوزین اور نمرہ نے اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔
پولیس کے مطابق سوزین اور نمرہ نے اجالا کو دوستی ختم کرنے پر پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں اپنے ساتھی احمد کے ساتھ مل کر اس کے گھر پر فائرنگ کروائی، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لاہور کے تھانہ ہیئر پولیس نے ملزمان سوزین، نمرہ اور احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں عمل میں آنے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات اور اس کے پیچھے کارفرما محرکات سامنے آئیں گے۔
