اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوہرٹاؤن: انسانی سمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار

29 Jun 2025
29 Jun 2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن میں ایک کنسلٹنسی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹریول ایجنٹ آفتاب الرحمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم  نے مخبری پر چھاپہ مار کر آفتاب الرحمان کو حراست میں لیا، چھاپے کے دوران 31 پاکستانی پاسپورٹس، 25 موبائل فونز،متعدد حساس دستاویزات، متاثرین سے وصول شدہ 8 لاکھ 7 ہزار روپے نقدی اور اہم امیگریشن کاغذات برآمد کر لئے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم آفتاب الرحمان ایف آئی اے کو برآمد شدہ پاسپورٹس کی بابت تسلی بخش وضاحت دینے میں ناکام رہا، ملزم کے قبضہ سے برآمد شدہ سامان سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے واضح شواہد ملے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے