اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رقم کے تنازع پر پولیس اہلکار نے شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا

29 Jun 2025
29 Jun 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں پولیس اہلکار شبیر قمر کی جانب سے مبینہ طور پر بیرون ملک بھجوانے کے عوض لی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنا شہری طاہر کو مہنگا پڑ گیا، شبیر قمر نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کے گھر پر اسلحے اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے طاہر اور اس کے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طاہر کا سر پھٹ گیا جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تشدد کے بعد ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلایا۔

پولیس نے شبیر قمر اور ساتھیوں کے خلاف دہشت پھیلانے اور فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار شبیر قمر  نے متاثرہ شہری طاہر سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے رقم وصول کی تھی لیکن وعدے کے باوجود کام نہ ہونے پر جب طاہ ر نے رقم واپس مانگی اور متعلقہ تھانے میں شکایت کی تو شبیر قمر  نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے