29 Jun 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے باٹا پور میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی نے بی آربی نہر میں چھلانگ لگادی۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق نہر میں چھلانگ لگانے والی 16 سالہ مہرین 2 روز سے لاپتا تھی اور اس کے اغواکامقدمہ بھی درج تھا۔ترجمان کے مطابق لڑکی گھریلو حالات سے تنگ تھی، اس نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی، جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار ندیم نے نہر میں کود کر لڑکی کی جان بچالی۔
دوسری جانب ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے لڑکی کوبچانے والی ڈولفن ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینےکا اعلان کیا ہے۔
