29 Jun 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں 12 سالہ محمد گھر سے سودا لینے کے لیے نکلا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسے لفٹ دینے کے بہانےاپنے ساتھ بٹھا کرلےگیا۔ملزم کی لڑکے کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوٹیج کی مدد سے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔
