اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہیڈکوچ قومی ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے

29 Jun 2025
29 Jun 2025

(لاہور نیوز) دورہ بنگلا دیش کیلئے ہیڈکوچ قومی وائٹ بال ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کرے گی، ڈھاکہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کیلئے ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا، تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سلیکشن کے امکانات ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوگی، دورہ بنگلادیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔

یاد رہے کہ مائیک ہیسن گزشتہ ماہ بنگلادیش کیخلاف سیریز ختم ہونے کے بعد چھٹی پر نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے