29 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شریف پورہ میں گھر کی چھت گرنے کے باعث شیر خوار بچی سمیت 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شریف پورہ کے علاقے میں بارش سے متاثرہ چھت گر گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، گھر سنگل سٹوری اور مٹی اور لکڑی کی چھت کا بنا ہوا تھا جو موسم کی شدت برداشت نہیں کر سکا۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں 25 سالہ عظمیٰ اور 7 ماہ کی علینا شامل ہیں، 45 سالہ رانا محمود ولد غلام علی زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
