اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موبائلز سکواڈ کی کارروائی، اغوا کی گئی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

29 Jun 2025
29 Jun 2025

(لاہور نیوز) موبائلز اسکواڈ کی قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، شیرا کوٹ ناکے پر ایک بروقت کارروائی کے دوران مظفر گڑھ سے اغواء کی جانے والی 18 سالہ لڑکی اسما کو بازیاب جبکہ ملزم ساجد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم لڑکی کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے زبردستی لے جا رہا تھا،لڑکی کی جانب سے شور مچانے پرناکہ انچارج نے دونوں کو موقع پر حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں درج ہے۔

ناکہ انچارج اور جوانوں کی بروقت کارروائی سے لڑکی اغواء ہونے سے بچ گئی ۔گرفتار ملزم ساجد اور مغویہ اسما کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔ مظفرگڑھ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے ناکہ انچارج اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے